ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹر ممتاز احمد خان بانی الامین ایجوکیشنل موومنٹ کا انتقال

ڈاکٹر ممتاز احمد خان بانی الامین ایجوکیشنل موومنٹ کا انتقال

Sat, 29 May 2021 11:21:13    S.O. News Service

بنگلور،29؍ مئی (ایس او نیوز) ڈاکٹر ممتاز احمد خان بانی الامین ایجوکیشنل موومنٹ بنگلور مالک حقیقی سے جاملے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔

الامین ایجوکیشنل موومنٹ بنگلور کے فاونڈر سینکڑوں تعلیمی۔ فلاحی اور سماجی تنظیموں کے روح رواں تھے۔ 

ڈاکٹر ممتاز احمد خان تقریبا 12 بجے شب مالک حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی عمر 88 سال تھی۔

تدفین بعد نماز جمعہ الامین ریزیڈینشیل اسکول حوس کوٹے بنگلور عمل میں آئی  ۔

ڈاکٹر صاحب کا انتقال ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہے۔ان کے انتقال سے علمی حلقوں میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔

عوام وخواص ان کی موت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سابق ممبرپارلیمنٹ شاہد صدیقی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ ملت کا بڑاخسارہ ہے۔ وہ مسلمانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کے لئے جدجہد کر رہے تھے۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مرکز ڈاکٹر ممتاز احمد خاں صدر’الامین ایجوکیشنل سوسائٹی‘،بنگلور کے سانحہ ارتحال پر نائب امیر جماعت اسلامی ہند و چیئر مین مرکزی تعلیمی بورڈ پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر ممتاز احمد خاں صاحب کی تعلیمی خدمات ملک و ملت کی تاریخ کا ایک اہم باب ثاب ہوں گی۔ موصوف نے تعلیمی اداروں کا قیام اس دور میں کیا تھا جس میں مسلمان معیاری تعلیمی ادارے کے قیام کے لئے ہمت نہیں کرسکتے تھے۔ڈاکٹر صاحب صرف ایک تعلیمی ادارے کے بانی نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ملک میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کے قیام میں کلیدی رول ادا کیا، افراد کی ہمت بندھائی اور اپنے تجربات کو بانٹا۔ آپ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ایک فردنہیں بلکہ ایک تعلیمی تحریک تھے۔ یہ تحریک ان کے ارتحال کے بعد ختم نہیں ہونا چاہئے۔ آپ نے مرحوم کے حق میں دعا کی کہ اللہ ارب العزت ان کی مغفرت فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ملت کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔نیز لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین   


Share: